دیر بالا: مدرسے پر آسمانی بجلی گرنے سے بھگڈر مچ گئی، 22 طالبات زخمی | Urdu News
اشتہار
دیر بالا: مدرسے پر آسمانی بجلی گرنے سے بھگڈر مچ گئی، 22 طالبات زخمی
دیر بالا (1 جولائی 2026): خیبر پختونخوا کے شہر دیر بالا کے علاقے اوصوڑئی درہ میں مدرسے پر آسمانی بجلی گرنے کے بعد بھگڈر مچ گئی جس کے نتیجے میں 22 طالبات زخمی ہوئی ہیں۔
مہتمم کے مطابق جس وقت مدرسے پر آسمانی بجلی گرنے کا حادثہ پیش آیا، اُس وقت 260 طالبات زیرِ تعلیم تھیں، 22 طالبات بھگڈر مچنے کی وجہ سے زخمی ہوئیں۔
زخمی ہونے والی تمام طالبات کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Comments
Post a Comment