مریم نواز کے مخالفین حقائق سے بےخبر ہیں، عظمیٰ بخاری کا سہیل آفریدی کو جواب | Urdu News - Urdu news: latest,fast

مریم نواز کے مخالفین حقائق سے بےخبر ہیں، عظمیٰ بخاری کا سہیل آفریدی کو جواب | Urdu News

اشتہار

مریم نواز کے مخالفین حقائق سے بےخبر ہیں، عظمیٰ بخاری کا سہیل آفریدی کو جواب

لاہور : وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ زاہد بخاری نے وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر تنقید کرنے والے حقائق سے سراسر بے خبر ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جدید گورننس صرف سڑکیں اور عمارتیں بنانے کا نام نہیں، امن، قانون، ٹیکنالوجی اور عوام کا تحفظ بھی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں اے آئی حب، پیفٹک، پولیس ٹیکنالوجی، سی ٹی ڈی کی استعداد بڑھانے پر کام ہورہا ہے، جرم ہونے کے بعد کارروائی کافی نہیں، ٹیکنالوجی سے جرم کو پہلے روکنا کامیابی ہے۔

Azma bukhari

پنجاب حکومت کی اولین ذمہ داری گڈ گورننس اور داخلی سلامتی کو یقینی بنانا ہے، خارجہ امور اور بیرونی خطرات وفاقی دائرۂ اختیار میں آتے ہیں۔

صوبائی انٹیلی جنس فیوژن سینٹر کا افتتاح داخلی سلامتی کے لیے عملی قدم ہے، عظمیٰ زاہد بخاری
کےپی جیسے دہشت گردی سے متاثرہ صوبے کی ترجیح صرف پولیس اور سی ٹی ڈی ہونی چاہیے۔

کے پی حکومت وفاقی خارجہ امور میں مداخلت اور دوسرے صوبوں میں احتجاجی سیاست بند کرے، حکومت کی اصل پہچان بیانات نہیں بلکہ اس کی عملی کارکردگی ہوتی ہے جو اپنی کارکردگی کا جواب نہیں دے سکتے، وہ دوسروں پر بیان بازی سے کمزوریاں چھپا رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اگر اے آئی، جدید پولیسنگ اور کرائم پریوینشن پر سرمایہ کاری غلط ہے تو متبادل کیا ہے؟ کیا متبادل صرف تنقید، پریس کانفرنسیں اور احتجاجی سیاست کرنا ہے؟




Source

No comments

Powered by Blogger.