اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا | Urdu News
اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا
کراچی: اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رہے گی جبکہ اگست کے دوران مہنگائی کی شرح 11 فیصد رہی تھی۔
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے شرح سود برقرار رکھنے کا اسٹیٹ بینک کا فیصلہ مسترد کردیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ شرح سود فوری کم کی جائے، بلند شرح سود سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔
The Monetary Policy Committee (MPC) has decided to keep the Policy rate unchanged at 11.5 percent in its meeting held on September 14, 2026.
— SBP (@StateBank_Pak) September 14, 2026
انہوں نے کہا کہ بلند شرح سود پیداواری لاگت میں اضافے اور کاروباری مشکلات کا باعث بن رہی ہے۔
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ حکومت اور اسٹیٹ بینک معاشی ترقی کیلئے شرح سود میں نمایاں کمی کا فیصلہ کریں، ملک میں کاروبار اور معاشی نمو تیز کرنے کے لیے شرح سود میں کمی ناگزیر ہے۔
واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے گزشتہ مانیٹری پالیسی میں بھی شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھی تھی۔
Post a Comment