’مریم نواز نے دورہ لندن کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کیے‘ | Urdu News - Urdu news: latest,fast

’مریم نواز نے دورہ لندن کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کیے‘ | Urdu News

اشتہار

’مریم نواز نے دورہ لندن کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کیے‘

لاہور (10 ستمبر 2026): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نجی دورہ لندن پر سرکاری اخراجات کی افواہوں پر وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری کا اہم بیان سامنے آگیا۔

عظمیٰ بخاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ لندن سرکاری اخراجات پر کرنے کی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے سرکاری اخراجات پر دورہ لندن میں صداقت نہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ انہوں نے دورہ لندن کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کیے۔

یہ بھی پڑھیں: چھٹیوں پر ہوں، مریم نواز کا نئے صوبوں سے متعلق سوالات پر جواب دینے سے گریز

وزیر اعلیٰ پنجاب نے حل ہی میں لندن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بیٹی کی گریجویشن کی تقریب میں شرکت کی تھی۔ مریم نواز گزشتہ روز برطانیہ سے پاکستان کیلیے روانہ ہوئیں۔

لندن سے پاکستان روانگی سے قبل صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ الحمد للہ، مسلم لیگ (ن) مکمل طور پر ایک پیج پر ہے اور اپنی جگہ مضبوطی سے کھڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نون لیگ کو توڑنے اور تقسیم کرنے والے کئی لوگ آئے اور چلے گئے لیکن پارٹی آج بھی متحد ہے، پنجاب کی طرح دیگر صوبوں میں بھی عوامی خدمت کیلیے محنت ہونی چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



Source

No comments

Powered by Blogger.