قطر نے خلیجی ریاستوں کی سلامتی کے لیے امریکہ سے اتحاد کو ناکافی قرار دے دیا، حوثیوں کا سعودی عرب پر یمن میں نئے حملوں کا الزام | Urdu News - Urdu news: latest,fast

قطر نے خلیجی ریاستوں کی سلامتی کے لیے امریکہ سے اتحاد کو ناکافی قرار دے دیا، حوثیوں کا سعودی عرب پر یمن میں نئے حملوں کا الزام | Urdu News

پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر 20 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاہور

،تصویر کا ذریعہAPP/File

لاہور میں ایک انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کو 20 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

پیر کو ‏حماد اظہر کو چہرے پر کپڑا ڈال کر اور ہاتھوں میں ہتکھڑیاں لگا کر عدالت پیش کیا گیا تھا۔

اس سے قبل لاہور پولیس نے حماد اظہر کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اشتہاری مجرم تھے اور پولیس کو 18 مقدمات میں مطلوب تھے۔

ترجمان لاہور پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ حماد اظہر گذشتہ تین برسوں سے روپوش تھے اور اب انھیں مجاز عدالت میں پیش کر کے اُن کا تفتیش کی غرض سے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی نے حماد اظہر کی گرفتاری کو ’سیاسی انتقام‘ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی تھی۔




Source

No comments

Powered by Blogger.