بجلی کی 4 گھنٹے بندش کا اعلان | Urdu News - Urdu news: latest,fast

بجلی کی 4 گھنٹے بندش کا اعلان | Urdu News

اشتہار

بجلی کی 4 گھنٹے بندش کا اعلان

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج بروز بدھ مورخہ 09 ستمبر 2026 کی صبح 7 سے 11 بجے تک بجلی کی ہنگامی بندش کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آّئیسکو کے اعلامیے کے مطابق سیفٹی ورک کے باعث دو فیڈرز سے بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔

آئیسکو نے فیڈرز میں ضروری اور مرمتی کام کے باعث اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بدھ، 9 ستمبر 2026کو 4 گھنٹے بجلی کی بندش کا اعلان کیا ہے۔

آئیسکو کے مطابق صبح 7 بجے سے 11 بجے تک متعلقہ 11 کے وی فیڈرز پر منظور شدہ شٹ ڈاؤن لیا جائے گا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش 132 کے وی گرڈ اسٹیشن جی 9 اسلام آباد سے نکلنے والے 11 کے وی جی-10/1 فیڈر کی ری روٹنگ کے حفاظتی کام کے سلسلے میں کی جائے گی۔

آئیسکو نے صارفین سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی عارضی بندش ضروری حفاظتی اور تکنیکی کام کی تکمیل کے لیے کی جارہی ہے تاکہ فیڈرز کی ری روٹنگ کی جاسکے۔

بجلی کا شدید بحران: لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا




Source

No comments

Powered by Blogger.