کوہ پیما سید علی میاں کی لاش 2 ماہ بعد مل گئی | Urdu News - Urdu news: latest,fast

کوہ پیما سید علی میاں کی لاش 2 ماہ بعد مل گئی | Urdu News

اشتہار

کوہ پیما سید علی میاں کی لاش 2 ماہ بعد مل گئی

پاکستانی کوہ پیما سید علی میاں کی لاش 2 ماہ بعد فلک سر سے مل گئی ہے۔

 اے آر وائی نیوز کے مطابق کوہ پیما سید علی میاں 2 ماہ قبل فلک سر پر گئے تھے جہاں وہ گرنے کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے تھے۔

ریسیکو حکام کی جانب سے علی میاں کو تلاش کیا جارہا تھا لیکن موسم کی خرابی کی وجہ سے ریسکیو آپریشن روکا گیا تاہم آج دو ماہ بعد ان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

کوہ پیما کی لاش کو مقامی کیمپ منتقل کردیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں کالام اور نواحی علاقوں میں شدید بارشیں جاری ہیں، پاک فوج کا ہیلی کاپٹر وہاں پہنچ گیا ہے لیکن بارشوں کی وجہ سے لاش کو بذریعہ سڑک منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔




Source

No comments

Powered by Blogger.