یمن میں حوثی ٹھکانوں پر ’سعودی بمباری‘، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی | Urdu News
ایران کی آئل ٹینکروں پر امریکی حملے کی مذمت: ’ایسے حملے علاقائی اور بین الاقوامی امن کے لیے واضح خطرہ ہیں‘

،تصویر کا ذریعہX/Centcom
ایران نے امریکہ کی جانب سے ایرانی آئل ٹینکروں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایسے حملے علاقائی اور بین الاقوامی امن کے لیے واضح خطرہ ہیں۔
بدھ کے روز ایران کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی حملے نہ صرف خطے میں کشیدگی میں خطرناک اضافے کا باعث ہیں بلکہ علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے بھی ایک واضح خطرہ ہیں۔
یاد رہے کہ امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹکام) نے منگل کو دعویٰ کیا تھا کہ اس کی افواج نے گذشتہ دو دنوں میں خام تیل لے جانے والے پانچ ٹینکروں کو تباہ کر دیا ہے۔ سینٹکام کے مطابق یہ کارروائی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے گذشتہ دو دنوں میں امریکی بحریہ کے ایک جہاز پر دو بیلسٹک میزائل حملوں کے بعد کی گئی۔
دوسری جانب ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے ان حملوں کے جواب میں امریکی جنگی جہازوں پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے اور ا اردن کے الازرق اڈے پر امریکی جنگی طیاروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
Post a Comment