معاشی ترقی کے لیے نجی سرمایہ کاری کا فروغ ناگزیر ہے، وزیراعظم | Urdu News
معاشی ترقی کے لیے نجی سرمایہ کاری کا فروغ ناگزیر ہے، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معاشی ترقی کے لے نجی سرمایہ کاری کا فروغ ناگزیر ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارات نجی سرمایہ کاری کے فروغ اور پائیدار معاشی ترقی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں نائب وزیراعظم، وزیر مملکت خزانہ، معاون خصوصی ودیگر نے شرکت کی۔
شہباز شریف نے پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ کے قیام سے متعلق لائحہ جلد از جلد پیش کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ پبلک ایکویٹی مارکیٹ، پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ کے فروغ کے لیے روڈ میپ تیار کرکے جلد پیش کریں، معدنیات، زراعت، لائیو اسٹاک ودیگر شعبے معاشی ترقی کے بنیادی محرک بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
Latest Pakistan News and Breaking News from All over Pakistan
وزیراعظم نے کہا کہ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے پبلک ایکویٹی مارکیٹ ایک اہم ذریعہ بن سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بینکاری شعبے کی جانب سے سرمایہ کاری کا حجم ابھی بھی محدود ہے، متبادل سرمایہ کاری ذرائع کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
Comments
Post a Comment