بھارت: کاکروچ جنتا پارٹی آگے کیا کرنے جا رہی ہے؟ | Urdu News

اشتہار

بھارت: کاکروچ جنتا پارٹی آگے کیا کرنے جا رہی ہے؟

دہلی (6 اگست 2026): نیٹ پیپر لیک معاملے پر مودی حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے والی کاکروچ جنتا پارٹی آگے کچھ نیا کرنے جا رہی ہے۔

نیٹ پیپر لیک معاملے پر بھارتی نوجوانوں کی آواز بن کر انہیں احتجاج کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنے والی کاکروچ جنتا پارٹی جو مغرور مودی سرکار کو نوجوانوں کے آگے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر چکی ہے، اب وہ آئندہ کی حکمت عملی سے متعلق اجلاس کر رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر میں دو روزہ اجلاس میں کامیاب احتجاجی تحریک کے بعد تنظیم کے مستقبل پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں سی جے پی کے بانی ابھیجیت دیپکے، چیف ترجمان سوراو داس، ترجمان ویشناوی گور اور تحریک کے دیگر سینیئر رہنما شریک ہوں گے۔

تحریک کے بانی ابھیجیت ڈپکے کا کہنا ہے کہ اجلاس کا مقصد کاکروچ جنتا پارٹی کا ایجنڈا مرتب کرنا اور اس بات پر غور کرنا ہے کہ اس سماجی تحریک کو مزید کیسے آگے بڑھایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تنظیم ’جین زی‘ کے نوجوانوں سے بھی مشاورت کرے گی تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ وہ کن مسائل کو اس تحریک کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔ تاہم ہمارا سیاسی جماعت بنانے یا انتخابی سیاست میں حصہ لینے کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

چیف ترجمان سوراو داس نے کہا کہ لوگوں کے مسائل کا حل ایک اور سیاسی جماعت نہیں بلکہ نچلی سطح پر بیداری پیدا کرنا ہے، اور کاکروچ جنتا پارٹی اسی مقصد کے لیے کام کر رہی ہے۔ تحریک ہر ضلع میں کارکنوں کا ایک مضبوط نیٹ ورک قائم کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا، جن مسائل کو ہم اٹھانا چاہتے ہیں وہ زیادہ تر نوجوانوں سے متعلق ہوں گے۔ ہم اس تحریک کو نچلی سطح تک لے جانا چاہتے ہیں کیونکہ وہاں لوگوں کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے لیکن ان کی آواز سننے والا کوئی نہیں۔‘

سی جے پی کی ترجمان ویشناوی گور نے حالیہ احتجاج کے دوران حکومت کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو فیصلے مسلط کرنے کے بجائے مکالمے کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ اگر حکومت نے بات چیت کا راستہ اختیار نہ کیا تو تنظیم اپنی نوجوانوں کی تحریک جاری رکھے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News