’وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لیں‘ بڑا مطالبہ سامنے آ گیا! | Urdu News

اشتہار

’وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لیں‘ بڑا مطالبہ سامنے آ گیا!

اسلام آباد (5 اگست 2026): وزیر داخلہ کی جانب سے موجودہ نظام کی ناکامی کے اعتراف کے بعد وزیراعظم شہباز شریف سے اعتماد کا ووٹ لینے کا بڑا مطالبہ کر دیا گیا۔

ایک جانب پی پی اور ن لیگ میں کشمیر انتخابات پر اختلاف اور دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے موجودہ نظام ناکام ہونے کے اعتراف کے بعد سیاسی قیاس آرائیاں جاری ہیں اور اسی دوران ایک اہم سیاسی رہنما نے وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

یہ مطالبہ اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت کے سب سے بڑی اتحادی (پی پی پی) نے وزیراعظم کو دھاندلی شدہ قرار دے دیا ہے۔ وزیراعظم اعتماد کھو بیٹھے ہیں اور حکومت ختم ہو گئی ہے۔ اس لیے شہباز شریف فوری قومی اسمبلی کا اجلاس بلا کر اعتماد کا ووٹ لیں۔

بیرسٹر گوہر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 78 سال میں جو کچھ ہوا، سو ہوا۔ لیکن اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ سسٹم کو اب ری سیٹ ہونا چاہیے۔

انہوں نے ملک میں نئے صوبے یا یونٹس بنائے جانے سے متعلق کہا کہ اس کا استحقاق موجودہ اسمبلی کے پاس نہیں ہے۔ یہ نظام لپیٹ کر قومی حکومت بنائیں اور نئے الیکشن کرائے جائیں۔

’زرداری اور نواز شریف کے ہوتے ہوئے معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے‘




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News