نعمان علی کا انگلش کاؤنٹی سے معاہدہ | Urdu News
نعمان علی کا انگلش کاؤنٹی سے معاہدہ
پاکستان کے اسپنر نعمان علی نے انگلش کاؤنٹی لنکا شائر کرکٹ کلب سے معاہدہ کرلیا ہے۔
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے اسپنر نعمان علی نے لنکا شائر کرکٹ کلب کی نمائندگی کریں گے، اسپنر سے 6 میچوں کا معاہدہ کیا گیا ہے۔
اسپنر کا کہنا ہے کہ پہلی بار کاؤنتی کرکٹ کا تجربہ کرنے کا بے تابی سے منتظر ہوں۔
Lancashire Cricket can confirm the signing of Pakistan spinner @Ali17Noman for the remainder of this year's @CountyChamp season!
— Lancashire Cricket (@lancscricket) August 6, 2026
واضح رہے کہ 39 سالہ نعمان علی 2021 میں ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد اب تک 22 ٹیسٹ میچز میں 101 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
توقع ہے کہ وہ 20 اگست کو نارتھمپٹن شائر کے خلاف لنکاشائر کی جانب سے پہلا میچ کھیلیں گے۔
کلب کے ڈائریکٹر مارک چلٹن کا کہنا ہے کہ نعمان کا ریڈ بال کرکٹ میں شاندار ریکارڈ اور وسیع تجربہ ٹیم کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوگا۔
نعمان علی نے 34 سال کی عمر میں پاکستان کے لیے ڈیبیو کیا تھا اور 2024 میں انگلینڈ کے خلاف سیریز میں 9 وکٹیں لے کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
Comments
Post a Comment