میر رضا علی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ‌ میں تضاد، پولیس سرجن کا اہم انکشاف | Urdu News

اشتہار

میر رضا علی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ‌ میں تضاد، پولیس سرجن کا اہم انکشاف

کراچی (5 اگست 2026): نوجوان تاجر میر رضا علی کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تضاد سامنے آیا ہے، پولیس سرجن کے  انکشاف نے نئے سوالات پیدا کردیے۔

اس حوالے سے پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میر رضا  علی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تصاویر میں تضاد سامنے آیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے نتائج تصویروں سے میچ نہیں کر رہے، تصویریں کچھ تو رپورٹ کچھ اور کہہ رہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر سمیعہ نے کہا کہ میت کے جسم کے بہت سارے حصے کالے اور سوجے ہوئے نظر آرہے ہیں، یہ دیکھا جانا چاہیے تھا کہ وہاں کوئی چوٹ تو نہیں ہے۔

پولیس سرجن نے بتایا کہ گولی کی سمت میں بھی تضاد پایا جارہا ہے اور اس سے کئی سوالات اٹھ رہے ہیں، ڈی کمپوزیشن چہرے اور جسم کے اوپری حصے پر زیادہ ہے، جسم کے متاثرہ حصوں کی مزید کھوج لگانا ضروری تھا۔

واضح رہے کہ کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا علی کی پراسرار موت کا معمہ تاحال حل نہیں ہوسکا، پولیس کو اس کی ایپل واچ سے اہم ترین ڈیٹا مل گیا۔

ری کور ہونے والے ڈیٹا میں لین دین کے حساب سمیت دیگر معلومات بھی شامل ہیں، ٹیکنیکل ٹیم سے تاحال آئی فون کا کوڈ کریک نہ ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق پولیس حکام کی جانب سے اگلے 48 گھنٹے کے اندر اہم پریس کانفرنس کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا ہے کہ میر رضا کو گولی پیچھے سے ماری گئی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق گولی اس کے جسم سے آرپار ہوئی، اس کی لاش جب برآمد ہوئی تو وہ 24 سے 36 گھنٹے پرانی، پھولی ہوئی اور چہرہ انتہائی خراب ہوچکا تھا۔

’میر رضا کو پیچھے سے گولی ماری گئی‘ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News