’ملک گیر ہڑتال جاری رہے گی‘ | Urdu News

اشتہار

’ملک گیر ہڑتال جاری رہے گی‘

صدرآل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اتحاد شہزاد اعوان نے کہا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک ملک گیر ہڑتال جاری رہے گی۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کے ساتھ کل مذاکرات ہوں گے جس میں وزیرمواصلات علیم خان، وزارت پورٹ اینڈ شیپنگ،فنانس، یٹرولیم کےنمائندے ہوں گے۔

شہزاد اعوان نے کہا کہ صرف یقین دہانی پر ہڑتال ختم نہیں کریں گے کیونکہ دسمبر کی ہڑتال میں ہمارےساتھ غلط بیانی کی گئی تھی۔

قبل ازیں‌ اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’دی رپورٹرز‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ کافی وقت سے حکومت کو بتا رہے ہیں کہ ہم ہڑتال کی طرف جا رہے ہیں، ہڑتال کی کال دی تو دو دن پہلے حکومت کی جانب سے رابطہ کیا گیا، سندھ حکومت کے ساتھ بھی ہماری میٹنگ ہوئی لیکن مذاکرات کامیاب نہیں ہوئی۔

ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہمارے مسائل کو سنجیدہ نہیں لے رہے، آج سے لوڈنگ بند ہے جو گاڑیاں راستے میں ہیں وہ کراچی پہنچیں گی، آج کراچی بندرگاہ اور پورٹ قاسم سے کوئی لوڈنگ نہیں ہوگی، پاکستان کی تمام ٹرانسپورٹ اب بند ہونے جا رہی ہے، ہڑتال شروع ہوگئی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا فیصلہ واپس لیا جائے اور قیمتوں میں کمی کی جائے، اگر قیمتیں مجبوری ہیں تو ودہولڈنگ اور ٹول ٹیکس کم کریں، وزیر کمیونیکیشن نے کہا تھا کہ ودہولڈنگ اور ٹول ٹیکس میں بھی کمی نہیں کر سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ان وزرا کے استعفوں کا مطالبہ کر رہے ہیں جنہوں نے تحریری طور پر وعدے کیے، جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہماری ہڑتال جاری رہے گی۔




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News