کم بیک پر ایسا لگ رہا تھا جیسے ڈیبیو کر رہا ہوں، عبداللہ شفیق | Urdu News

اشتہار

کم بیک پر ایسا لگ رہا تھا جیسے ڈیبیو کر رہا ہوں، عبداللہ شفیق

قومی ٹیم کے بیٹر عبداللہ شفیق نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 184 رنز بنا کر نہ صرف ٹیم کو فتح دلائی بلکہ سیریز برابر کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے کم بیک کو یادگار بنا دیا۔

دائیں ہاتھ کے بلے باز عبداللہ شفیق نے اپنا انتخاب درست ثابت کر دکھایا اور اپنی سلیکٹرز کی امیدوں پر پورا اترتے ہوئے ان کا بھرپور اعتماد حاصل کیا۔

پورٹ آف اسپین میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا جانے والا 75 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ پاکستان نے تین سال بعد غیرملکی دورے پر ٹیسٹ جیتا ہے جبکہ 26 سال سے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز نہ ہارنے کا ریکارڈ برقرار رکھا ہے۔

پچ دیکھ کر کوچ اور میں نے 4 تبدیلیوں کا فیصلہ کیا تھا، بابراعظم

عبداللہ شفیق دوسری اننگز میں 24 اور بابر اعظم 24 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، اذان اویس 18 اور امام الحق 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

دوسرے ٹیسٹ میچ میں مجموعی طور پر 184رنز بنانے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پانے والے عبداللہ شفیق نے کہا کہ کم بیک پر ایسا لگ رہا تھا جیسے ڈیبیو کر رہا ہوں۔

عبداللہ شفیق کا کہنا تھا کہ پچھلے کچھ ٹیسٹ میں بطور بیٹنگ یونٹ اچھا پرفارم نہیں کر رہے تھے مجھے کافی وقت سے اس موقع کا انتظار تھا یہی سوچ کر بیٹنگ کی کہ اپنے ملک کیلئے جیت حاصل کرنی ہے۔




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News