طلاق کے بعد خود کفیل ہونا پڑا کیونکہ کوئی دوسرا آپشن نہیں تھا، شرمین علی | Urdu News
طلاق کے بعد خود کفیل ہونا پڑا کیونکہ کوئی دوسرا آپشن نہیں تھا، شرمین علی
اداکارہ شرمین علی کا کہنا ہے کہ طلاق کے بعد خود کفیل ہونا پڑا کیونکہ کوئی دوسرا آپشن نہیں تھا۔
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شرمین علی نے حال ہی میں پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور اس دوران طلاق کے بعد اکیلے گھر کا خرچ اٹھانے کے حوالے سے اظہار خیال کیا ہے۔
شرمین علی نے کہا کہ مجھے شوہر سے علیحدگی کے بعد خود کفیل ہونا پڑا کیونکہ میرے پاس اور کوئی دوسرا آپشن نہیں تھا۔ تعلیم بھی مکمل نہیں ہوئی تھی کیونکہ میری شادی بہت کم عمر میں ہو گئی تھی۔ طلاق کے بعد جب میں واپس آئی تو میں نہیں چاہتی تھی کہ والدین میرے اور بیٹی کے اخراجات اٹھائیں کیونکہ ان کی عمر بھی ایسی نہیں تھی وہ میری یا میری بیٹی کی ذمہ داری اٹھائیں۔
اداکارہ نے کہا کہ میں نے لوگوں کو کپڑے ڈیزائن کرنے، ہوم ڈیکور اور اس طرح کی دوسری خدمات دینا شروع کیں، خوش قسمتی سے مجھے چند ماہ بعد ہی آڈیشن کے لیے کال آگئی۔
Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip
شرمین علی نے کہا کہ اگرچہ میرا خاندان شوبز میں آنے پر خوش نہیں تھا لیکن مجھے خود مختار بننا اور اپنا روزگار خود کمانا تھا پھر شوبز میں آئی اور سیٹل ہو گئی۔
انہوں نے بتایا کہ شروع میں مجھے کم پروجیکٹس مل رہے تھے لیکن وہ گزر بسر کے لیے کافی تھے، میں نے دوبارہ صفر سے شروعات کی تھی۔
Comments
Post a Comment