میر رضا کا آڈیو میسج مل گیا، کیس میں بڑی پیش رفت | Urdu News
میر رضا کا آڈیو میسج مل گیا، کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی (8 اگست 2026): میر رضا کیس میں جاری تفتیش کے دوران اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ایک شخص نے پولیس کو اس کا آڈیو میسج بھی فراہم کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے میر رضا سے رقم لین دین کے معاملات میں شامل مختلف افراد سے تفصیلات لی گئیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر ایک شخص نے پولیس حکام کو میر رضا کا ایک آڈیو میسج فراہم کی، آڈیو میسیج میں وہ مالی معاملات اور ادائیگیوں کا ذکر کررہے تھے۔
مذکورہ آڈیو کے مطابق میررضا نے رقوم کی ادائیگی سے متعلق تجاویز دیں، آڈیو میسج میں میر رضا نے دس، دس لاکھ روپے کے 3 چیک لینے کی تجویز دی، تفتیشی حکام آڈیو میسج کی شواہد کے طور پرجانچ پڑتال کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں : میر رضا کیس کا پرانا میڈیکل بورڈ بحال، قبرکشائی کل ہوگی
یاد رہے کہ میر رضا علی کیس میں پرانا میڈیکل بورڈ بحال کرتے ہوئے قبر رکشائی کل بروز ہفتہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں پولیس سرجن کراچی نے شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق میر رضا علی کی قبر کشائی کل صبح 11 بجے مجسٹریٹ کی نگرانی میں میڈیکل بورڈ کرے گا، تمام بورڈ ممبران کو صبح ساڑھے 10 بجے قبرستان پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی۔
قبر کشائی کی کارروائی فیروز آباد تھانے کی حدود میں قائم قبرستان میں ہوگی، اس موقع پر سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی ایسٹ بھی موجود ہوں گے، ایس ایس پی ایسٹ، متعلقہ ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسر کو آگاہ کر دیا گیا۔
میر رضا علی کیس میں پرانا میڈیکل بورڈ بحال، قبر کشائی کل کرنے کا فیصلہ
Comments
Post a Comment