سسرال سے رقم ہڑپنے کے لیے اپنے اغوا کا ڈراما رچانے والا گرفتار | Urdu News

اشتہار

سسرال سے رقم ہڑپنے کے لیے اپنے اغوا کا ڈراما رچانے والا گرفتار

لاہور (9 اگست 2026): اپنے ہی اغوا کا ڈراما رچانے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا نوجوان نے یہ ڈراما سسرال سے پیسے ہڑپنے کے لیے رچایا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے مناواں سے ایک نوجوان کے اغوا ہونے کا مقدمہ اس کی اہلیہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ تاہم اس اغوا کے ڈرامے کا ماسٹر مائنڈ خود وہی نوجوان نکلا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے صحافیوں کو بتایا کہ مناواں میں اپنے ہی اغوا کا ڈراما رچانے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزم کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے اغوا اور 15 لاکھ روپے تاوان کی اطلاع پولیس کو دی تھی۔ مبینہ اغوا کی ویڈیو میں ملزم تیمور کو رسیوں سے بندھا دکھایا گیا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ مناواں پولیس نے نوجوان کو فیصل آباد سے ڈھونڈ نکالا، جب تفتیش کی گئی تو انکشاف ہوا کہ اغوا کا پورا واقعہ خود ساختہ ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزم نے اپنے اغوا کا ڈراما سسرال سے رقم حاصل کرنے کے لیے رچایا تھا۔ تیمور نے ہی اپنے مبینہ اغوا کی ویڈیوز خود اپنی اہلیہ کو بھجوائی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبر آئی تھی کہ تیمور کے اغوا میں اس کے دو دوست ملوث تھے، جنہوں نے تیمور کو اغوا کر کے اہلخانہ سے 15 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

15 لاکھ روپے تاوان : نوجوان کے اغوا کا ڈراپ سین




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News