سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ | Urdu News

اشتہار

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

پاکستان میں مسلسل تیسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار 100 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 54 ہزار 336 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح دس گرام سونا 4372 روپے اضافے سے 3 لاکھ 89 ہزار 519 روپے کا ہوگیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت 51 ڈالر اضافے سے 4319 ڈالر ہوگئی ہے۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 280 روپے اضافے کے ساتھ 6939 روپے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ تین دنوں میں فی تولہ سونا 26 ہزار 400 روپے اور 10 گرام سونا 22 ہزار 633 روپے مہنگا ہوا ہے۔

یہ پڑھیں: پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں



Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News