خوشدل شاہ نے پاکستان کرکٹ چھوڑنے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی | Urdu News

اشتہار

 خوشدل شاہ نے پاکستان کرکٹ چھوڑنے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

پاکستان کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ نے پاکستان کرکٹ چھوڑنے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔

سوشل میڈیا یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ خوشدل شاہ پاکستان کرکٹ چھوڑ رہے ہیں لیکن اب ان خبروں پر آل راؤنڈر کی وضاحت آگئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر خوشدل شاہ نے لکھا کہ ’یہ جعلی خبریں گردش کررہی ہیں جس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ میں پاکستان کرکٹ چھوڑ رہا ہوں اور یہ بالکل غلط ہے۔‘

انہوں نے لکھا کہ پاکستان میرا گھر ہے، ملک کی نمائندگی ہمیشہ میری اولین ترجیح اور سب سے بڑا اعزاز رہا ہے۔‘

آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ برائے مہربانی ان کے بنیاد افواہوں پر یقین نہ کریں، پاکستان کرکٹ سے میری وابستگی میں کبھی تبدیلی نہیں آئی اور نہ آئے گی۔




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News