ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانی اسلام آباد میں گرفتار، مقدمہ درج | Urdu News
اشتہار
ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانی اسلام آباد میں گرفتار، مقدمہ درج
ترکیہ سے غیر قانونی سرحد عبور کرنے پر ڈیپورٹ ہونے والے 10 پاکستانی شہریوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر پہنچنے والے تمام 10 ڈیپورٹیز کو حراست میں لے لیا۔ مسافروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ڈیپورٹ ہونیوالے مسافروں نےایجنٹس کو 2سے 12 لاکھ روپے تک کی ادائیگیاں کی تھیں، مسافروں نے غیر قانونی راستوں کے ذریعے ترکیہ میں داخل ہونے کی کوشش کی تو ترکیہ پولیس نے مسافروں کو گرفتار کر کے پاکستان ڈیپورٹ کر دیا۔
Comments
Post a Comment