میر رضا کی قبر کشائی کل ہوگی، میڈیکل بورڈ تشکیل | Urdu News
میر رضا کی قبر کشائی کل ہوگی، میڈیکل بورڈ تشکیل
کراچی کے نوجوان میر رضا کی قبر کشائی کل صبح 9 بجے ہوگی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق میر رضا کی قبر کشائی کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے جس میں پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد (ایچ او ڈی پیتھالوجی، ڈاؤ میڈیکل کالج) شامل ہیں۔
ڈاکٹر فرح وسیم (اسسٹنٹ پروفیسر فرانزک میڈیسن، سندھ میڈیکل کالج)، عامر حسن خان (فرانزک آئیڈنٹیفیکیشن ایکسپرٹ، سی پی ایل سی) بھی میڈیکل بورڈ کا حصہ ہوں گے۔
ڈاکٹر شری چند (ایڈیشنل پولیس سرجن) بھی میڈیکل بورڈ کا حصہ ہوں گے۔ ڈاکٹر کامران خان (ڈی ایم جے میڈیکو لیگل آفیسر، جناح اسپتال)بھی بورڈ میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ڈاکٹر دانیال مرزا(میڈیکو لیگل آفیسر، جناح اسپتال)، ایڈمن انچارج پولیس سرجن ڈاکٹر محمد یاسین، پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ بورڈ کا حصہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ نے میر رضا کی قبر کشائی کے لیے والد کی درخواست منظور کر لی۔
Mir Raza Ali case- All Updates
عدالت نے درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے سیکرٹری صحت کو ہدایت کی ہے کہ میڈیکل بورڈ تشکیل دے کر قبر کشائی کرائی جائے، جبکہ عدالتی حکم پر جلد از جلد عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
سماعت کے دوران میر رضا کے والد نے مؤقف اختیار کیا کہ کیس کی تفتیش اور پولیس کی کارکردگی ناقص رہی، اس لیے حقیقت سامنے لانے کے لیے دوبارہ پوسٹ مارٹم ضروری ہے۔
سرکاری وکیل نے قبر کشائی کی درخواست پر کوئی اعتراض نہیں کیا، جبکہ عدالت نے ریمارکس دیے کہ "سرکار بھی آپ کے ساتھ ہے۔”
واضح رہے کہ میر رضا کی موت کے بعد پوسٹ مارٹم رپورٹ پر مختلف سوالات اٹھائے گئے تھے، جس کے بعد اہلخانہ نے قبر کشائی اور دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
Comments
Post a Comment