سجل علی کے فوٹو شوٹ نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی | Urdu News

اشتہار

سجل علی کے فوٹو شوٹ نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سجل علی نے ڈارک تھیم والے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں نیٹ فلکس سیریز ’ویڈنزڈے‘ کی مورٹیشیا ایڈمز سے مشابہ قرار دیا جارہا ہے۔

تصاویر میں اداکارہ ڈارک گیٹ اپ کے ساتھ لمبے بالوں میں موجود ہیں اور آنکھوں کے نیچے کاجل بھی لگایا ہوا ہے۔

اداکارہ نے گزشتہ روز یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔

اس سے قبل سجل علی کا نیا ہیئر اسٹائل بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔

یہ پڑھیں: سجل علی نے حمزہ سہیل سے شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

یاد رہے کہ اداکارہ سجل علی نے اداکار حمزہ سہیل سے شادی سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کا جواب دیتے ہوئے 2026 کے آغاز میں شادی کی قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا تھا۔

اداکارہ نے متعدد سوشل میڈیا پیجز پر شادی کی تیاریوں کی رپورٹس گردش کرنے کے بعد اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر واضح پیغام شیئر کیا، انہوں نے لکھا تھا کہ "چل گائز! کوئی بھی لائف نیوز، اگر کبھی ہو، تو براہ راست مجھ سے آئے گی۔”




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News