ٹرمپ کے گالف کورس کے قریب مشکوک شخص گرفتار، گولیوں سے بھری پستول برآمد | Urdu News

اشتہار

ٹرمپ کے گالف کورس کے قریب مشکوک شخص گرفتار، گولیوں سے بھری پستول برآمد

کیلیفورنیا (6 اگست 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گالف کورس کے قریب سے مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے گولیوں سے بھری پستول برآمد کر لی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیلیفورنیا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گالف کلب کے قریب سے پولیس نے ایک 38 سالہ مشتبہ شخص جینین جان کو گرفتار کیا ہے، جس کے قبضے سے گولیوں سے بھری ایک پستول بھی برآمد کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مشتبہ شخص کی یہ گرفتاری امریکی صدر کے گالف کلب میں ہونے والے ری پبلکن نیشنل کمیٹی کے فنڈ ریزر پروگرام سے دو روز قبل کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق جس شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، وہ گالف کلب کے آس پاس کی سیکورٹی انتظامات کی تصاویر اور ویڈیوز بنا رہا تھا۔ شک ہونے کے بعد اس کو روکا اور تلاشی لی تو اس کی گاڑی سے ایک بھری ہوئی پستول ملی جب کہ اس کی جیب سے 16 گولیوں والی ایک میگزین برآمد ہوئی۔

اگلے دن پولیس نے جب ملزم کے گھر کی تلاشی لی تو وہاں سے کئی ہتھیار، اضافی میگزین، بڑی مقدار میں گولیاں، باڈی آرمر اور کچھ نوٹ بکس برآمد ہوئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان نوٹ بکس میں کچھ ایسے بیانات لکھے تھے، جنہیں انہوں نے تشویشناک قرار دیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم جینین جان ٹیلے پر کئی سنگین مجرمانہ مقدمات درج کیے گئے ہیں، جن میں ڈکیتی، ممنوعہ ہتھیار رکھنے جیسے الزامات کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2025 میں ٹرمپ کے فلوریڈا میں واقع گالف کلب میں ان پر حملے کی کوشش کے معاملے میں ایک شخص کو قصوروار قرار دیا جا چکا ہے، جب کہ خود ڈونلڈ ٹرمپ کئی بار کہہ چکے ہیں کہ انہیں قتل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس وجہ سے سیکیورٹی حکام چوکس ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News