لاہور کے تھانہ ٹاؤن شپ میں دو ملزم خواتین ہلاک | Urdu News
لاہور کے تھانہ ٹاؤن شپ میں دو ملزم خواتین ہلاک
لاہور کے تھانہ ٹاؤن شپ میں دو ملزم خواتین ہلاک ہوگئیں، انمول اور آمنہ چوری، فراڈ کے الزام میں گرفتار تھیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین تھانہ لٹن روڈ منتقلی کے دوران ہلاک ہوئیں۔ہلاک خواتین کو شہریوں نے مبینہ چوری اور فراڈ کے الزام میں پولیس کے حوالے کیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین ریکارڈ یافتہ اور مبینہ طور پر منشیات استعمال کرتی تھیں، دونوں ملزم خواتین انمول اور آمنہ کو مقدمہ درج کرنے کے بعد انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کیا گیا تھا۔
Latest Pakistan News and Breaking News from All over Pakistan
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ویمن پولیس اسٹیشن منتقلی کے دوران دونوں کی طبیعت بگڑ گئی،اسپتال پہنچانے کے دوران دم توڑ گئیں۔
لاشیں پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لیے اسپتال منتقل کردی گئیں، واقعے کے تمام پہلوؤں کی شفاف، غیر جانبدارانہ اور میرٹ پر انکوائری جاری ہے۔
Comments
Post a Comment