خاران میں دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دی | Urdu News

اشتہار

خاران میں دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دی

(2 اگست 2026): خاران میں سوشل میڈیا پروپیگنڈا کیلیے آنے والے فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے مؤثر ردعمل کے باعث فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے بعد دہشتگرد صرف سوشل میڈیا پر گمراہ کن بیانیہ بنانے تک محدود رہے، فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد سافٹ ٹارگٹس کو نشانہ بنا کر تصاویر اور ویڈیوز بناتے ہیں، سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کیلیے دہشتگردوں نے خاران میں دراندازی کی کوشش کی تاکہ جعلی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے جھوٹا بیانیہ تشکیل دیا جا سکے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ دہشتگرد سکیورٹی فورسز کی موجودگی یا آمد کی اطلاع ملتے ہی فوری راہ فرار اختیار کر لیتے ہیں، خاران میں حواس باختہ دہشتگردوں کی فائرنگ اور شیلنگ سے بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوئے، ناکامی پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا دہشتگردوں کے اخلاقی دیوالیہ پن کی علامت ہے، سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا اور میدان میں پسپائی دہشتگردوں کی شکست کی علامت ہے۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں



Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News