صائم ایوب سمیت چھ کھلاڑیوں کو انگلینڈ طلب کرنے کا امکان | Urdu News - Urdu news: latest,fast

صائم ایوب سمیت چھ کھلاڑیوں کو انگلینڈ طلب کرنے کا امکان | Urdu News

اشتہار

صائم ایوب سمیت چھ کھلاڑیوں کو انگلینڈ طلب کرنے کا امکان

لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ سے پاکستان کی بدترین شکست پر کرکٹ بورڈ کی جانب سے صائم ایوب سمیت 6 کھلاڑیوں کو برطانیہ طلب کرنے کا امکان ہے۔

لارڈز میں دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 194 رنز سے شکست دی جس سے انگلینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل ہوگئی ہے۔

انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 290 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان پہلی اننگز میں 110 رنز پر ڈھیر ہوگئی، دوسری اننگز میں 389 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم ناکام ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 194 رنز پر آؤٹ ہوئی، سعود شکیل نروس نائنٹیز کا شکار ہوکر 97 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ سے سیریز میں شکست کے بعد نوجوان اوپنرز صائم ایوب، عبداللہ فضل، آل راؤنڈر عرفات منہاس، وکٹ کیپر بلے باز روحیل نذیر اور فاسٹ بولر محمد عمران جونیئر اور رضا اللہ کی ٹیم میں شمولیت متوقع ہے۔

یہ پڑھیں: پی سی بی کا امام الحق کی انجری پر تحقیقات کا فیصلہ

ممکنہ تبدیلیاں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے مبینہ طور پر وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور اوپنر امام الحق کو وطن واپس بھیجنے کے فیصلے کے بعد سامنے آئیں۔

رضوان لیڈز اور لارڈز ٹیسٹ دونوں میں خراب کارکردگی کی وجہ سے تنقید کی زد میں آئے، دونوں میچوں میں جارحانہ شاٹس لگانے کی کوشش کرتے ہوئے آؤٹ ہو گئے۔

واضح رہے کہ پاکستان اب انگلینڈ کے خلاف ایجبسٹن میں تیسرے ٹیسٹ میں سیریز میں وائٹ واش سے بچنے کی کوشش کرے گا، یہ میچ 9 سے 13 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔




Source

No comments

Powered by Blogger.