کارڈ کے زریعے پیٹرول ڈلوانے پر خصوصی ڈسکاؤنٹ ! بڑی خوشخبری اگئی | Urdu News

اشتہار

کارڈ کے زریعے پیٹرول ڈلوانے پر خصوصی ڈسکاؤنٹ ! بڑی خوشخبری اگئی

کراچی : ملک بھر کے پیٹرول پمپس پر 31 جنوری 2027ء تک ‘راست QR کوڈ’ نافذ کرنے کا حکم کرتے ہوئے کارڈ چارجز میں بھی رعایت کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس پر راست QR کوڈ کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام لازمی قرار دیتے ہوئے اس کے لیے 31 جنوری 2027ء کی حتمی مہلت دے دی۔

اس اقدام کا مقصد ایندھن کے شعبے میں نقد رقم کے استعمال کو کم کرنا اور ڈیجیٹل فنانس کو فروغ دینا ہے۔

یہ حکم ملک کے تمام چھوٹے بڑے اور کسی بھی علاقے میں واقع پٹرول پمپس پر یکساں طور پر لاگو ہوگا، اس کے ساتھ ہی اسٹیٹ بینک نے پٹرول کی خریدو فروخت پر کارڈز کے ذریعے ادائیگیوں کے فیس فریم ورک کو بھی دوبارہ منظم کیا ہے۔

کارڈ کے ذریعے پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت پر مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ کو 1 روپیہ فی لیٹر تک محدود کر دیا گیا جبکہ انٹرچینج فیس کی حد زیادہ سے زیادہ 20 پیسے (0.20 روپے) فی لیٹر مقرر کی گئی ہے

یہ نیا خصوصی ڈسکاؤنٹ ریٹ 31 جنوری 2027ء تک نافذ العمل رہے گا اور تمام پاکستانی بینک کارڈز پر لاگو ہوگا۔

مرکزی بینک نے تمام تجارتی بینکوں، مائیکرو فنانس بینکوں اور ڈیجیٹل والٹ کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پٹرول پمپ مالکان کے ساتھ مل کر راست QR کوڈ کی سہولت کو مقررہ مدت میں مکمل طور پر فعال اور دستیاب بنائیں

پاکستان میں اس وقت 15,000 سے زائد پٹرول پمپس فعال ہیں، جن میں سے زیادہ تر پر POS مشین کی سہولت صرف بڑے شہروں تک محدود تھی تاہم اس فیصلے سے دور دراز علاقوں کے پمپس پر بھی ڈیجیٹل پیمنٹ کی مشینیں لگیں گی۔

پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک خدا بخش نے اسٹیٹ بینک کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ڈیلرز کو کارڈ پیمنٹ پر تقریباً 0.8 فیصد (یعنی 2.40 روپے فی لیٹر) چارجز دینے پڑتے تھے، جس کی وجہ سے ڈیلرز کارڈ کے ذریعے رقم لینے سے کتراتے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News