پی آئی اے کی پرواز میں فائر الارم وارننگ | Urdu News
اشتہار
پی آئی اے کی پرواز میں فائر الارم وارننگ
ٹورنٹو سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 784 میں فائر الارم وارننگ پر پرواز کو واپس لینڈ کروا دیا گیا۔
ترجمان کے مطابق کارگو ایریا میں فائر الارمنگ وارننگ آنے پر کپتان نے ایئرکنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا اور فائر الارم وارننگ پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔
کپتان نے اجازت ملنے پر پرواز واپس ٹورنٹو ایئرپورٹ پر اتارلی جس کے بعد انجینئرنگ ٹیم کی جانب سے طیارے کی جانچ کی جارہی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کا عملہ بھی طیارے کے کارگو ہولڈ کی چیکنگ میں مصروف ہے اور ایس او پیز کے تحت 130مسافروں کو طیارے سے لانج منتقل کر دیا گیا ہے۔
Post a Comment