کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش، شدید گرمی کے بعد موسم خوشگوار | Urdu News
کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش، شدید گرمی کے بعد موسم خوشگوار
کراچی(یکم اگست 2026): شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس سے شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سازگار ماحول اور شدید گرمی کی وجہ سے کراچی اور ملحقہ علاقوں پر مقامی بادل بن چکے تھے جو اب برسنا شروع ہو گئے ہیں۔
شہر کے مختلف حصوں بالخصوص سرجانی ٹاؤن، گلشن معمار اور ان کے اطراف میں ہلکی سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ گڈاپ کے علاقے میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ شارع فیصل، قائدآباد، لانڈھی،کورنگی، ملیر، اولڈ سٹی ایریا صدر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے، محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں ایک سے 3 گھنٹے کے دوران مختلف علاقوں میں گرج چمک سے بارش ہوسکتی ہے۔
کراچی کے دیگر علاقوں میں بھی مطلع مکمل طور پر ابر آلود ہے اور مزید بارش برسانے والے بادل شہر پر چھائے ہوئے ہیں، جس کے باعث مزید بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کی پیشگوئی کی تھی، اور بارش سے قبل آج دوپہر شہر میں شدید حبس اور گرمی کی کیفیت محسوس کی جا رہی تھی۔
Comments
Post a Comment