لندن میں عوام کی شکایت پر ہارر فلم کے پوسٹر پر پابندی عائد | Urdu News
لندن میں عوام کی شکایت پر ہارر فلم کے پوسٹر پر پابندی عائد
ہارر فلم کے پوسٹر کو لندن کے سب وے سے ہٹا دیا گیا ہے کیونکہ لوگوں کی جانب سے اس کی شکایت کی گئی تھی۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ پوسٹر لی کرونن کی فلم ’دی ممی‘ کی تشہیر کے لیے لگایا گیا تھا جس میں چھوٹی بچی کا چہرہ دکھایا گیا تھا جو مردہ لگ رہی تھی اس کی جلد سرمئی، ہونٹ پھٹے ہوئے تھے اور سر کے کچھ حصے پر ممی والے بینڈجز لپٹے ہوئے تھے۔
ایڈورٹائزنگ اسٹینڈرڈز اتھارٹی کو تقریباً 30 لوگوں نے شکایت کی جن کا کہنا تھا کہ یہ پوسٹر عوامی مقامات کے لیے بہت زیادہ خوفناک ہے۔
وارنر برادرز نے اس اشتہار کا دفاع کیا اور کہا کہ اسے ذمہ دارانہ طریقے سے بنایا گیا ہے، علاوہ ازیں اسٹوڈیو نے یہ بھی کہا کہ تصویر میں کوئی تشدد یا ڈراؤنی حرکت نہیں ہے اور یہ مؤقف اختیار کیا کہ بچی کے چہرے پر کوئی تاثر نہیں تھا۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ٹرانسپورٹ فار لندن کے اشتہاری پارٹنر نے اس پوسٹر کو نمائش سے پہلے منظور کیا تھا۔
Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip
تاہم ایڈورٹائزنگ اسٹینڈرڈز اتھارٹی نے مختلف فیصلہ سنایا جس میں کہا گیا کہ بچی کے حلیے کی وجہ سے بہت سے لوگ اس تصویر کو کسی مردہ بچے کے طور پر دیکھیں گے۔
ادارے نے کہا کہ یہ اشتہار چھوٹے بچوں کو پریشان کرسکتا ہے اور اسے عوامی مقامات پر نہیں لگایا جانا چاہیے۔
Comments
Post a Comment