پاک، سعودی، ترکیہ دفاعی معاہدہ، بھارت بھی پاکستان کے مفادات گرداننے لگا | Urdu News

اشتہار

پاک، سعودی، ترکیہ دفاعی معاہدہ، بھارت بھی پاکستان کے مفادات گرداننے لگا

پاک سعودی ترکیہ دفاعی معاہدہ پر بھارت بھی پاکستان کے مفادات گرداننے لگا ہے۔

پاکستان کے لیے بیش بہا فوائد دیکھ کر بھارت پاکستان کے مفادات کے اعتراف کرنے پر مجبور ہوگیا ہے، بھارتی میڈیا نے دفاعی معاہدے کو پاکستان کے لیے اہم قرار دے دیا ہے۔

انڈیا ٹوڈے کا کہنا ہے کہ مشترکہ فوجی مشقیں اور ٹیکنالوجی کی منتقلی پاکستان کی دفاعی صلاحیت بڑھا سکتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس شیئرنگ، مشترکہ دفاعی پیداوار پاکستان کی جنگی تیاری مزید مضبوط کرسکتی ہے، پاکستان کو ترکیہ کی جدید ڈرون ٹیکنالوجی اور الیکٹرانک وار فیئر صلاحیتوں میں آسانی ہوگی۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی مالی معاونت اور ترکیہ کی دفاعی ٹیکنالوجی کے اسٹریٹیجک مفاد ہیں۔

یہ پڑھیں: ’مکہ دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں‘

بھارتی میڈیا کی جانب سے معاہدے کی دفاعی فوائد کا اظہار اور معاہدے کی اسٹریٹیجک اہمیت کا برملا اعتراف کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز دفاعی معاہدہ پر ترک صدر کا کہنا تھا کہ اجتماعی دفاعی صلاحیت پر مبنی یہ معاہدہ ہماری سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنائےگا یہ معاہدہ دفاعی صنعت میں مشترکہ منصوبوں کے فروغ  کیلئے معاون ثابت ہو گا یہ معاہدہ دہشتگردی کیخلاف مؤثر تعاون میں بھی اہم کردار ادا کرے گا یہ معاہدہ یواین چارٹرآرٹیکل51کےتحت دفاع کے حق کی بھی توثیق کرتا ہے۔

رجب طیب اردوان نے واضح کیا تھا کہ مکہ دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں  ہے یہ معاہدہ خطےمیں امن، خوشحالی، استحکام کےخواہاں برادر ممالک کی شمولیت کیلئے کھلا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ بات چیت، سفارتکاری سے تنازعات اور بحرانوں کےحل کیلئے اصولی مؤقف پر گامزن رہے گا اللہ سے دعاگو ہوں ہمارا یہ معاہدہ خطے کیلئے خیر، برکت، امن و استحکام کا ذریعہ بنے۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں



Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News