ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل نہ جیتنے کی حیرت انگیز وجہ بتا دی! | Urdu News
ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل نہ جیتنے کی حیرت انگیز وجہ بتا دی!
میاں چنوں (5 اگست 2026): اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں اپنے اعزاز کا دفاع نہ کرنے کی وجہ بتا کر سب کو حیران کر دیا۔
گلاسکو میں کھیلے گئے کامن ویلتھ گیمز کے جیولین تھرو ایونٹ میں پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اپنے اعزاز کا دفاع نہ کر سکے، جس کے باعث قوم کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔
وطن واپسی پر اپنے آبائی شہر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے پہلے قوم کی امیدوں پر پورا نہ اترنے پر پوری قوم سے معافی مانگی اور کہا کہ کھیل میں ہر کھلاڑی کا ایک اچھا اور ایک برا دن ہوتا ہے۔
ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ گلاسکو میں سرد موسم اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث ان کی باڈی اکڑ گئی تھی، جس کی وجہ سے وہ اپنی بہترین تھرو نہیں کر سکے۔
جیولین تھروور نے کہا کہ کوئی کھلاڑی ایسا نہیں جو اپنی طرف سے جیتنے کی پوری کوشش نہ کرتا ہو۔ میں نے بھی پوری کوشش کی، لیکن اللہ تعالیٰ کو کچھ اور ہی منظور تھا۔
انہوں نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز کے لیے انہوں نے پاکستان کے گرم موسم میں ٹریننگ کی، لیکن مقابلے کے مقام پر موسم غیر معمولی سرد اور یخ بستہ ہوائیں چل رہی تھیں۔ سرد موسم کے باعث ان کا رن اپ بھی درست نہ بن سکا۔
Comments
Post a Comment