عمان کے ساتھ معاہدے کا مطلب آبنائے ہرمز پر بحری آمد و رفت کی بحالی نہیں، ایران کی تنبیہ | Urdu News

یمن کے قریب میزائل حملے کا نشانہ بننے والا بحری جہاز ڈوب گیا

یمن

،تصویر کا ذریعہCopernicus Sentinel Data 2026

برٹش میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق یمن کی بندرگاہ مخا کے قریب ایک بحری جہاز پر حملے کی تاخیر سے اطلاع موصول ہوئی ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بندرگاہ سے تقریباً 9 ناٹیکل میل یعنی 16 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق بحیرہ احمر میں ایک میزائل بحری جہاز سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں جہاز میں آگ بھڑک اٹھی۔ تاہم جہاز کے تمام عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا اور وہ محفوظ ہیں۔

برٹش میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے بتایا ہے کہ متاثرہ جہاز بعد ازاں ڈوب گیا، جبکہ واقعے کی مزید تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئیں۔

اس سے چند گھنٹے قبل ایران سے وابستہ یمنی حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا تھا کہ انھوں نے بحیرہ احمر میں ایک سعودی تیل بردار جہاز کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

حوثیوں کے مطابق سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی شروع ہونے کے بعد یہ آٹھواں جہاز ہے جسے نشانہ بنایا گیا۔ تاہم حوثی فوج کے ترجمان نے حملے کے درست وقت کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News