سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ | Urdu News
سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 27 ہزار 936 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا 428 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 66 ہزار 886 روپے کا ہوگیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 5 ڈالر کم ہوکر 4055 ڈالر پر آگیا ہے۔ دوسری جانب فی تولہ چاندی 60 روپے کے اضافے سے 6351 روپے ہوگئی ہے۔
یہ پڑھیں: پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت
واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔
Comments
Post a Comment