ہاکی ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان | Urdu News

اشتہار

ہاکی ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

کراچی (5 اگست 2026): پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہاکی ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کے 20 رکنی اسکواڈ اور منیجمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے رواں ماہ کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے لیے 20 رکنی قومی اسکواڈ اور ٹیم منیجمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان اسکواڈ ابو بکر محمود کی کپتانی میں وقار(گول کیپر)، محمد عبداللہ، محمد سفیان خان، معین شکیل، عبدالوحید اشرف رانا، عبدالحنان شاہد، زکریا حیات، ارشد لیاقت، عديل لطیف، احمد ندیم، غضنفر علی، عماد شکیل بٹ، محمد حماد الدین انجم، رحمان عبدال، افراز، عمر مصطفیٰ، علی رضا(گول کیپر)، عبدالمنان اور محمد عماد پر مشتمل ہے۔

ٹیم منیجر محمد اویس قرنی اور ہیڈ کوچ باب جوہان ویلڈہوف ہوں گے جبکہ اسسٹنٹ کوچ کرسٹوفر جان بوون اور عدنان ذاکر ہیں ویڈیو ٹیکنیشن اشرف سلطان ہوں گے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے اعلان کردہ اسکواڈ پر مکمل اعتماد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے کی جدوجہد میں گرین شرٹس کی بھرپور حمایت اور حوصلہ افزائی کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اعلان کردہ اسکواڈ میں تجربہ کار بین الاقوامی کھلاڑیوں سمیت ابھرتے ہوئے نوجوان باصلاحیت کھلاڑیوں کا بہترین امتزاج ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایچ ایف مینز ہاکی ورلڈ کپ 2026 15 سے 30 اگست تک نیدرلینڈز اور بیلجیم میں کھیلا جائے گا۔

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔



Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News