’کنگ‘ کے سیٹ سے شاہ رخ خان کی تصویر وائرل | Urdu News

اشتہار

’کنگ‘ کے سیٹ سے شاہ رخ خان کی تصویر وائرل

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی تصویر ’کنگ‘ کے سیٹ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’کنگ‘ سے منسلک نئی تصویر آن لائن لیک ہونے پر مداحوں میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

وائرل تصویر میں اداکار کو ایکشن میں دکھایا گیا ہے جبکہ سیاہ لباس میں ان کا چہرہ خون آلود ہے جبکہ کئی افراد ان کے ارد گرد گرے ہوئے ہیں۔

میکرز کی جانب سے لیک تصویر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے تاہم صارفین کی جانب سے تصویر لیک ہونے پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل کنگ کے بین الاقوامی شوٹنگ شیڈول کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر آچکی تھیں۔ ان ویژولز میں شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کو مختلف مقامات پر فلمانے کے مناظر دکھائے گئے تھے۔

Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip

تازہ ترین تصویر نے پہلے دیکھے گئے ویژولز کے مقابلے فلم کا ایک مختلف رخ پیش کیا تھا۔ اس نے پروجیکٹ کے ایکشن عناصر کو اجاگر کیا تھا اور شاہ رخ خان کے کردار کے بارے میں تجسس میں اضافہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ کنگ میں شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی بیٹی سہانا خان بھ یموجود ہیں جبکہ فلم میں ابھیشیک بچن، دیپیکا پڈوکون، رانی مکھرجی، ابھے ورما، راگھو جویل، انیل کپور، ارشد وارثی، جیکی شراف، اور جیدیپ اہلاوت سمیت ایک بڑی کاسٹ بھی شامل ہے۔

سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 24 دسمبر 2026 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News