حج اخراجات دو اقساط میں وصول، نیا طریقہ کار تیار | Urdu News

اشتہار

حج اخراجات دو اقساط میں وصول، نیا طریقہ کار تیار

حج 2027 کی درخواستوں اور اخراجات کی وصولی کے طریقہ کار کو حتمی شکل دے دی گئی۔ سرکاری اسکیم کی درخواستوں کی وصولی اگست کے تیسرے ہفتے میں شروع کی جائےگی۔

سرکاری اسکیم کے اخراجات تین طریقوں سے وصول کیے جائیں گے جس میں ون لنک، پی ایس آئی ڈی، کریڈٹ کارڈ اور آن لائن چالان سے رقم جمع کراسکیں گے۔

بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی جدید ڈیجیٹل نظام سے درخواستیں اور واجبات جمع کراسکیں گے صرف ایک نجی بینک کے ذریعے رقوم اور درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

حج اخراجات دو اقساط میں وصول کیے جائیں گے، نصف رقم پہلی بقیہ دوسری قسط میں ادا کرنا ہو گی۔ پہلے سے رجسٹرڈ عازمین حج ہی درخواستیں اور واجبات جمع کرا سکیں گے۔ نجی اسکیم کےعازمین کوون لنک، پی ایس آئی ڈی یا کریڈٹ کارڈ سےاخراجات جمع کرانےکی سہولت ہو گی۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2027 کا مجموعی کوٹہ 1 لاکھ 79 ہزار 210 مقرر کیا گیا ہے، سرکاری حج اسکیم کے لیے60 فیصد 1 لاکھ 7 ہزار 526کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ نجی حج اسکیم کے لیے 40 فیصد 71 ہزار 684کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔

ڈیجیٹل نظام سے حج واجبات کی ادائیگی مزید آسان، تیز اور محفوظ بنائی گئی۔




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News