وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول طے پا گیا | Urdu News

اشتہار

وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول طے پا گیا

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول طے پا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل شام 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے، ان کے ساتھ اعلیٰ سطح وفد بھی موجود ہوگا۔

وزیراعظم، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال زیر غور آئے گی اور امریکا ایران جنگ، امن مذاکرات سے متعلق تبادلہ خیال ہوگا۔

Latest Pakistan News and Breaking News from All over Pakistan

گزشتہ روز ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا 6 اگست کو سعودی عرب کا دورہ متوقع ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب ایک یا 2 روز کا ہوگا جس میں اُن کی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوگی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اورسعودی ولی عہد کی ملاقات میں خطے کی تازہ ترین صورت حال اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 

اہم ترین

اظہر فاروق
اظہر فاروق
اظہر فاروق اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے ڈپٹی بیورو چیف اور سینئر صحافی ہیں، 30 سالہ صحافتی تجربہ ہے، پارلیمنٹ، وزیر اعظم ہاؤس، کابینہ اور سیاسی و پارلیمانی امور پر نظر رکھتے ہیں۔



Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News