سکس پیک ایبس کا خواب کیسے پورا ہوگا؟ صرف یہ چیزیں چھوڑ دیں | Urdu News
سکس پیک ایبس کا خواب کیسے پورا ہوگا؟ صرف یہ چیزیں چھوڑ دیں
سکس پیک ایبس بنانا فٹنس کے شوقین افراد کا مقبول ہدف ہے، تاہم اس کے لیے صرف سخت ورزش کافی نہیں بلکہ متوازن غذا، باقاعدہ جسمانی سرگرمی اور صحت مند طرز زندگی اپنانا بھی ضروری ہے۔
ماہرین کے مطابق سکس پیک ایبس کے لیے جسم میں موجود اضافی چربی کو کم کرنا بنیادی اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ پیٹ کے مسلز چربی کی تہہ کے نیچے چھپے رہ سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے طویل مدت تک صحت مند غذا اور کیلوریز کے توازن پر توجہ دینا ضروری ہے۔
غذا میں مناسب مقدار میں پروٹین شامل کرنا مسلز کی تعمیر اور مضبوطی میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اپنی خوراک میں پروٹین کا زیادہ استعمال کریں۔
جس میں انڈے، چکن، مچھلی اور دالیں شامل ہیں، یہ سب کھائیں تاکہ مسلز مضبوط بنیں۔ اس کے ساتھ کیلوریز پر قابو پانے کیلیے روزانہ کی ضرورت سے کم کیلوریز کھائیں تاکہ توند کی چربی پگھل سکے۔
میٹھے اور فاسٹ فوڈ سے پرہیز کریں جس میں چینی، کولڈ ڈرنکس اور تلی ہوئی چیزیں شامل ہیں ان سے مکمل پرہیز کریں۔
اس کے علاوہ پانی کا استعمال بھی زیادہ کریں، میٹابولزم کو تیز کرنے کے لیے دن میں 8 سے 10 گلاس پانی پیئں، تاہم روزانہ پانی کی ضرورت ہر فرد کی عمر، جسمانی سرگرمی، موسم اور صحت کی صورتحال کے مطابق مختلف ہوسکتی ہے۔
یاد رکھیں چینی، فاسٹ فوڈ اور تلی ہوئی اشیا کے استعمال کو محدود کرنا بھی وزن اور جسمانی چربی کم کرنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔
معاون ورزشیں
پیٹ کے مسلز کو مضبوط بنانے کے لیے پلانک، کرنچز، لیگ ریزز اور بائیسکل کرنچز جیسی ورزشیں کی جاسکتی ہیں۔
پلانک کور مسلز کو مضبوط بنانے میں مدد دیتا ہے، جبکہ کرنچز پیٹ کے مسلز کو متحرک کرتے ہیں۔ لیگ ریزز اور بائیسکل کرنچز بھی کور کی مضبوطی کے لیے مفید ورزشیں ہیں۔
تاہم یہ بات ذہن میں رکھنا ضروری ہے کہ صرف پیٹ کی ورزشوں سے پیٹ کے کسی ایک حصے کی چربی الگ سے کم نہیں کی جاسکتی۔ مجموعی جسمانی چربی کم کرنے کے لیے متوازن غذا، مجموعی جسمانی ورزش اور مستقل مزاجی زیادہ اہم ہیں۔
ماہرین کے مطابق سکس پیک حاصل کرنے کے لیے ہفتے کے ساتوں دن جم جانا ضروری نہیں، بلکہ ایسا معمول اپنانا زیادہ اہم ہے جس پر طویل عرصے تک مستقل مزاجی سے عمل کیا جاسکے۔ مناسب آرام اور نیند بھی جسمانی فٹنس کے سفر میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ : مندرجہ بالا تحریر ماہرین کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی ورزش یا مشورے کو کسی مستند جم انسٹرکٹر کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔
Comments
Post a Comment