امریکہ کے ساتھ اس وقت مذاکرات نہیں ہو رہے، آبنائے ہرمز جنگ سے پہلے کی حالت میں کبھی واپس نہیں آئے گی: ایران | Urdu News
پاسدارانِ انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے آبنائے ہرمز کے اوپر پرواز کرنے والے امریکی ایم کیو نائن ڈرون کو مار گرایا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری ہونے والے بیان سے متعلق بی بی سی فارسی نے یہ خبر دی ہے کہ ’ڈرون کو ایرانی فضائیہ کے نئے اور جدید دفاعی نظام کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔‘
تاہم پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ ڈرون کو کب اور کس وقت مار گرایا گیا۔
دوسری جانب خطے میں امریکی فوج کی مرکزی کمان سینٹکام نے تاحال پاسدارانِ انقلاب کے اس دعوے کی نہ تو تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید۔
Comments
Post a Comment