سندھ حکومت کا ای وی ٹیکسی سروس اور 50 ڈبل ڈیکر بسیں لانے کا فیصلہ | Urdu News
سندھ حکومت کا ای وی ٹیکسی سروس اور 50 ڈبل ڈیکر بسیں لانے کا فیصلہ
سندھ حکومت نے ستمبر میں ای وی ٹیکسی سروس اور اکتوبر میں 50 ڈبل ڈیکر بسیں لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سندھ کا اجلاس ہوا جس میں انہیں مختلف منصوبوں کو پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں کراچی یونیورسٹی روڈ پر مکسڈ ٹریفک لائن کا ایک حصہ ستمبر میں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سندھ حکومت نے رواں سال کے آخر سے مرحلہ وار ایک ہزار ای وی بسیں لانے کا بھی فیصلہ کیا ہے جبکہ لاڑکانہ تا قمبر اور قمبر تا شہداد کوٹ پیپلز بس سروس کے نئے روٹس بھی شروع کیے جائیں گے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی کے تمام ڈیپوز کی تعمیر مقررہ ٹائم لائن پر مکمل کی جائے، لاڑکانہ تا قمبر، قمبر تا شہداد کوٹ پیپلز بس سروس کے نئے روٹس جلد فعال کیے جائیں۔
Latest Pakistan News and Breaking News from All over Pakistan
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی ای وی ٹیکسی سروس کا آغاز ستمبر میں کیا جائے گا، مرحلہ وار 1000 مزید الیکٹرک بسیں پبلک ٹرانسپورٹ نظام میں شامل کی جائیں گی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ 50 نئی ڈبل ڈیکر بسیں اکتوبر میں کراچی پہنچ جائیں گی جس سے شہریوں کو جدید اور معیاری سفری سہولتیں میسر آئیں گی۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ کھپرا لائن سے ٹریفک کی روانی میں نمایاں بہتری آئے گی، شہریوں کو جدید، محفوظ اور ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں۔
Comments
Post a Comment