عبداللہ شفیق نے 49 سال بعد بڑا کارنامہ انجام دے دیا | Urdu News

اشتہار

عبداللہ شفیق نے 49 سال بعد بڑا کارنامہ انجام دے دیا

پورٹ آف اسپین (5 اگست 2026): پاکستان کے نوجوان بلے باز اسد شفیق نے ویسٹ انڈیز کی سر زمین پر 49 سال بعد بڑا کارنامہ انجام دے دیا۔

پورٹ آف اسپین میں پاک ویسٹ انڈیز دوسرے ٹیسٹ میچ میں عبداللہ شفیق کی نا قابل شکست اننگ نے پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگ میں برتری دلائی اور مضبوط پوزیشن میں لا کھڑا کیا۔

تاہم ان کی 160 رنز کی یہ شاندار اننگ ویسٹ انڈیز کی سر زمین پر پاکستانی بلے باز کی جانب سے 49 سال بعد انجام دیا جانے والا بڑا کارنامہ بھی بن گیا۔

عبداللہ شفیق تقریباً نصف صدی بعد کیریبئن سر زمین پر 150 سے زائد رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں۔

اس سے قبل 1977 میں گیانا میں ماجد خان نے 167 رنز کی اننگ کھیلی تھی۔ اس کے بعد پاکستان کرکٹ میں کئی لیجنڈری کرکٹرز آئے لیکن کوئی بھی یہ کارنامہ انجام ننہ دے سکا۔

دوسری جانب پاکستان کی جانب سے بیرون ملک کھیلی گئی 150 رنز سے زائد کی گزشتہ چار اننگز میں سے تین عبداللہ شفیق کے نام ہیں۔

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کی گرفت مضبوط، دوسری اننگ میں ویسٹ انڈیز کی 6 وکٹیں گر گئیں




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News