تعلیمی اداروں میں 31 اگست تک چھٹیوں کی خبریں ! اصل حقیقت سامنے آگئی | Urdu News

اشتہار

تعلیمی اداروں میں 31 اگست تک چھٹیوں کی خبریں ! اصل حقیقت سامنے آگئی

لاہور : تعلیمی اداروں میں 31 اگست تک چھٹیوں کی اصل حقیقت سامنے آگئی ،حکومتِ پنجاب نے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تعطیلات بڑھانے کی کوئی تجویز زیرِ غور نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومتِ پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث گرمیوں کی چھٹیوں میں توسیع سے متعلق تمام افواہوں کو مسترد کردیا۔

سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ شدید بارشوں اور سیلابی خدشات کے پیشِ نظر چھٹیاں 31 اگست تک بڑھائی جا سکتی ہیں۔

وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ تعطیلات بڑھانے کی کوئی تجویز زیرِ غور نہیں ہے اور نہ ہی اس کا کوئی باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اس وقت صوبے کے دریاؤں میں سیلاب کی ایسی صورتحال نہیں ہے جس کی بنا پر تعلیمی عمل کو روکا جائے۔

مزید پڑھیں : تمام تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رہیں گے! اعلان ہوگیا

پنجاب کے وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے تمام اسکولوں کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ 24 اگست سے پہلے کسی بھی ادارے کو کھلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے تعطیلات کے دوران طلبہ کے تعلیمی نقصان کے ازالے کے لیے ایک ماہ کا "ریمیڈیل لرننگ کیمپ” کا وقت رکھا ہے تاکہ بچے اپنے نئے تعلیمی سال کی تیاری بہتر طریقے سے کر سکیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے حکومت کو مجبورا چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانا پڑی تھیں، لیکن امسال صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے اور تعلیمی سرگرمیاں پہلے سے طے شدہ شیڈول یعنی 24 اگست سے ہی شروع ہوں گی۔




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News