3 ستمبر کو ’’گوگل اسسٹنٹ‘‘ ریٹائر، اس کی جگہ کون لے گا؟ | Urdu News

اشتہار

3 ستمبر کو ’’گوگل اسسٹنٹ‘‘ ریٹائر، اس کی جگہ کون لے گا؟

کراچی (6 اگست 2026): ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 3 ستمبر کو گوگل اسسٹنٹ کو ریٹائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے گوگل اسسٹنٹ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تین ستمبر کو گوگل اسسٹنٹ کا آخری دن ہوگا۔

اینڈرائیڈ فونز، ٹیبلیٹس اور وئیر ایبل ڈیوائسز میں برسوں سے خدمات انجام دینے والا یہ گوگل اسسٹنٹ 4 ستمبر سے ان تمام ڈیوائسز سے غائب ہو جائے گا۔

اس کی جگہ گوگل نے جدید آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل "جیمنائی” بنایا ہے، جو 4 ستمبر سے تمام اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر دستیاب ہوگا۔

جیمنائی ایک ملٹی ماڈل اے آئی اسسٹنٹ ہے جو نہ صرف بنیادی فون کمانڈز بلکہ انتہائی پیچیدہ کام بھی انجام دے سکتا ہے۔ صارفین اسے آڈیو، ٹیکسٹ اور تصاویر کے ذریعے ہدایات دے سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ اسے پرانے اسسٹنٹ کی طرح "Hey Google” کی وائس کمانڈ کے ذریعے بھی فعال کیا جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے کمپنی نے صارفین کو ای میلز کے ذریعے اطلاع دینا شروع کر دی ہے کہ4 ستمبر 2026 سے گوگل اسسٹنٹ کی خدمات کو تمام اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔

 

گوگل نے اپنے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فوری طور پر جیمنائی پر منتقل ہو جائیں تاکہ انہیں سروس میں کسی تعطل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

واضح رہے کہ گوگل نے مئی 2016 میں اسے اپنی میسجنگ ایپ ‘ایلو’ کے ساتھ متعارف کرایا تھا، تاہم جیمنائی کے آنے کے بعد اس کی ضرورت ختم ہو گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News