رات کا رکھا ہوا کھانا کھانے سے 3 معصوم بچے جاں بحق، 7 افراد بے ہوش | Urdu News

اشتہار

رات کا رکھا ہوا کھانا کھانے سے 3 معصوم بچے جاں بحق، 7 افراد بے ہوش

شکارپور: خانپور میں رات کا رکھا ہوا کھانا کھانے سے 3 معصوم بچے جاں بحق اور 7 افراد بے ہوش ہوگئے، متاثرہ افراد کو فوری طور پر سول اسپتال شکارپور منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شکارپور کے خانپور میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی گھر کے 3 معصوم بچے جاں بحق جبکہ 7 افراد بے ہوش ہو گئے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ خانپور میں رات کا رکھا ہوا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے متعدد افراد کی حالت اچانک غیر ہو گئی۔

تمام متاثرہ افراد کو فوری طور پر تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں طبی امداد کے دوران 3 معصوم بچے دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والے بچوں میں 5 سالہ زیب، 6 سالہ گل اور 8 سالہ مسکان شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ دیگر 7 افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد فوری طور پر سول اسپتال شکارپور منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے تاکہ کھانے میں زہر خوانی کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News