پانچ سالہ مغویہ آیت نور کی لاش 15 دن بعد والدین کے حوالے | Urdu News - Urdu news: latest,fast

پانچ سالہ مغویہ آیت نور کی لاش 15 دن بعد والدین کے حوالے | Urdu News

اشتہار

پانچ سالہ مغویہ آیت نور کی لاش 15 دن بعد والدین کے حوالے

ہری پور : دو ہفتے قبل اغوا ہونے والی 5 سالہ آیت نور کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی۔

ہری پور کی پٹھان کالونی سے 15 روز قبل لاپتہ ہونے والی آیت نور کی لاش یونیورسٹی روڈ پر واقع ایک گودام (ویئر ہاؤس) کے کنویں سے گزشتہ روز برآمد ہوئی تھی۔

پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم اور طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے تاکہ موت کی اصل وجہ اور بچی کے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتی کی تصدیق ہوسکے۔

وقوعہ کے روز آیت نور اپنے گھر سے کھیلنے نکلی تھی لیکن واپس نہ آئی، پولیس نے بچی کے والد کی درخواست پر اغوا کا مقدمہ درج کیا۔

دوران تحقیقات سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے آیت نور کے اغوا میں ملوث پانچ ملزمان کی شناخت ہوئی جن میں سے تین کو گرفتار کرلیا گیا۔

ملزمان نے آیت نور کو زیادتی کے بعد لاش پھینکنے کااعتراف کیا، دو مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

لاش حوالے کئے جانے کے بعد آیت نور کے لواحقین اور علاقہ عوام نے بچی کی لاش جی ٹی روڈ پر رکھ کر شدید احتجاج اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔




Source

No comments

Powered by Blogger.