15 لاکھ روپے تاوان : نوجوان کے اغوا کا ڈراپ سین | Urdu News

اشتہار

15 لاکھ روپے تاوان : نوجوان کے اغوا کا ڈراپ سین

لاہور : مناواں سے 26 سالہ نوجوان تیمور اسلم کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا، مغوی کو کسی اور نے نہیں اسی کے دوستوں نے اغوا کیا تھا۔

پولیس کے مطابق اغوا کاروں نے مغوی کے ہاتھ پاؤں بندھی تصویر اہل خانہ کو بھیج کر فون کیا اور 15 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مغوی پر تشدد کی ویڈیو اور پولیس کو اطلاع نہ دینے پر دھمکی کی مبینہ آڈیو کال بھی سامنے آئی ہے۔

لاہور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تیمور اسلم کو کسی نامعلوم گروہ نے نہیں بلکہ اغوا کی واردات میں مغوی کے 2 دوست ہی ملوث نکلے۔

پولیس کے مطابق مغوی کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں سمیت دیگر ذرائع سے ملزمان کو ٹریس کیا گیا۔

واقعے کا مقدمہ مغوی کی اہلیہ کی مدعیت میں نامعلوم اغوا کاروں کے خلاف درج کیا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مغوی تیمور اسلم کو فیصل آباد سے بازیاب کرلیا، لاہور پولیس ملزمان کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

ایک اور کارروائی میں موچی گیٹ پولیس نے دکانوں میں چوری کرنے والا 2 رکنی گروہ گرفتار کرلیا، ملزمان کو چند روز قبل بھی گرفتار کیا گیا تھا، سامان کے کاٹن اٹھا کر فرار ہوگئے تھے۔

تربت سے اغوا کیے گئے 6 مزدوروں کی لاشیں برآمد




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News