حج کے لیے 15 برس تک ’’786‘‘‘ نمبر کے نوٹ جمع کرنے والے جوڑے کا خواب پورا ہونے کے قریب | Urdu News

اشتہار

حج کے لیے 15 برس تک ’’786‘‘‘ نمبر کے نوٹ جمع کرنے والے جوڑے کا خواب پورا ہونے کے قریب

(7 اگست 2026): حج کے فریضے کی ادائیگی کے لیے 15 برس تک 786 نمبر کے نوٹ جمع کرنے والے جوڑے کا خواب پورا ہونے کے قریب پہنچ گیا۔

حج اسلام کا پانچواں فریضہ ہے، جو ہر صاحب استطاعت شخص پر فرض ہے۔ تاہم غریب بھی خانہ خدا دیکھنے کے لیے برسوں جمع پونجی جمع کرتے ہیں اور قطرہ قطرہ دریا بناتے ہوئے فرض کی ادائیگی کرتے ہیں۔

ایسا ہی ایک جوڑا جو حج کرنے کا ارمان لیے 15 سال سے ’’بسم اللہ‘‘ کی نسبت سے ’’786‘‘ کے نمبر والے نوٹ جمع کر رہا تھا، اب اس کا خواب پورا ہونے کو وقت قریب آ گیا ہے اور حج کے لیے درکار رقم پوری ہونے کے بعد وہ 2027 میں اس فریضے کی ادائیگی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یہ جوڑا بھارتی ریاست راجھستان کے شہر جے پور کا محمد آصف خان اور ان کی اہلیہ نازنین ہیں، جنوہں نے گزشتہ 15 برس میں صرف 786 نمبر والے کرنسی نوٹ اس لیے جمع کیے کہ وہ حج پر جائیں گے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں محمد آصف خان نے بتایا کہ انہوں نے 2011 میں یہ منفرد بچت شروع کی تھی اور عہد کیا تھا کہ جہاں بھی انہیں 786 نمبر والا کرنسی نوٹ ملے گا، وہ اسے اپنے پاس محفوظ کر لیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ بازار، بینک یا کسی بھی شخص کے پاس جب بھی انہیں 786 نمبر والا نوٹ نظر آتا تو وہ اس کے بدلے دوسرا نوٹ دے کر اسے اپنے پاس محفوظ کر لیتے تھے۔

ان کے مطابق ان کی ہمیشہ یہی نیت تھی کہ وہ صرف 786 نمبر والے نوٹوں سے جمع کی گئی رقم کے ذریعے حج ادا کریں گے۔

آصف نے مزید بتایا کہ مسلسل 15 برس کی کوششوں کے بعد 786 نمبر والے مختلف مالیت کے 853 نوٹ جمع کرنے میں کامیاب ہوئے، جن کی مجموعی مالیت 3 لاکھ 72 ہزار 845 روپے (پاکستانی 10 لاکھ روپے سے زائد) ہے۔

آصف خان کے اس منفرد جمع پونجی میں 500 روپے مالیت کے 716 نوٹ، 200 روپے مالیت کے 30 نوٹ، 100 روپے مالیت کے 84 نوٹ، 50 روپے مالیت کے 5 نوٹ، 20 روپے مالیت کے 3 نوٹ، 10 روپے مالیت کے 12 نوٹ اور 5 روپے والے 3 نوٹ شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ نوٹ محض کرنسی نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی رحمت، امید اور دعا کی علامت ہیں۔

آصف نے مزید بتایا کہ یہ انکا دوسرا سفر حج ہوگا۔ پہلی مرتبہ وہ 2005 میں اپنے والدین کو ساتھ لے کر حج پر گئے تھے، جبکہ اس مرتبہ وہ اپنی اہلیہ نازنین خان کے ہمراہ فریضۂ حج ادا کریں گے۔

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔



Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News