صومالیہ میں پاکستانی قیدیوں کو 109 دن گزر گئے، ویڈیو نے دل دہلا دیے | Urdu News

اشتہار

صومالیہ میں پاکستانی قیدیوں کو 109 دن گزر گئے، ویڈیو نے دل دہلا دیے

کراچی (9 اگست 2026): صومالیہ میں قزاقوں کی جانب سے یرغمال بنائے گئے پاکستانی عملے کی قید کو 109 دن گزر گئے، ویڈیو نے دل دہلا دیے۔

صومالیہ میں قید پاکستانی یرغمالیوں کی نئی وڈیو سامنے آگئی، انہوں نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے رہائی کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کی اپیل کردی۔

ایک سو نو دن گزرنے کے باوجود پاکستانی حکومت کی جانب سے تاحال مدد نہیں پہنچی اور نہ ہی قزاقوں سے مذاکرات شروع ہوئے۔

صومالیہ کے سمندر میں یرغمال بنائے گئے بحری جہاز ’اونر25‘ کے عملے کو ساڑھے تین ماہ قبل یرغمال بنایا گیا تھا۔

پاکستانیوں کی نئی ویڈیو نے اہل خانہ کے دل دہلا دئیے، یرغمال پاکستانیوں میں سے کئی افراد کی حالت بیماری کے باعث انتہائی خراب ہوگئی، بحری جہاز پر حالات بد سے بدترہوتے جارہے ہیں۔

Pakistanis captured by Somali pirates

مشکلات میں گھرے پاکستانی یرغمالیوں نے رہائی کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف سے درد مندانہ اپیل کی ہے۔

یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کوشاں انصار برنی ٹرسٹ اور عملے کے اہل خانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اس سے پہلے کوئی بری خبر آئے پاکستانبیوں کو بحفاظت وطن واپس لایا جائے۔




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News